
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول نے کوکین ڈیلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں کوکین کے دو مرکزی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا
سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز کے دفتر پہنچ گئے
اس موقعے پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، منشیات ڈیلر کی ریکی چل رہی تھی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر کار کو روکا گیا جس پر غلط سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی،ملزمان کالجز، یونیورسٹیز اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے 150 لوگوں کے نام لئے ہیں،کار کی تلاشی پر منشیات کی 50 ڈبیاں برآمد ہوئی۔ملزمان کی نشاندہی پر مدرسے مین بنے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔
