اینٹی کرپشن سندھ کی کاروائی، سی آئی اے پولیس کا انسپیکٹر گرفتار

انسپیکٹر عابد علی کو ایک لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو  کا کہنا ہے کہ پولیس انسپیکٹر عدنان نامی شخص کے خاندان سے پہلے ہی تیس لاکھ روپے کی رقم وصول کرچکا تھا۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان نامی شخص دبئی سے کراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جاسکے،7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغواء کیا گیا

عدنان کے خاندان سے انسپیکٹر علی پیسوں کو مطالبہ کرتا رہا،مطلوبہ رقم نہ ملنے پر عدنان کو انیس اپریل کو حب ریورڈ روڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا

حکام کے مطابق عدنان کے اہل خانہ سے تیس لاکھ وصول کرنے کے بعد آٹھ لاکھ کا مزید مطالبہ کیا گیا،ایک لاکھ کی رشوت وصول کرتے ہوئے پولیس انسپیکٹر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں