سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کے قتل میں ملوث 3 ملزم گرفتار

کینیڈین: کینیڈین پولیس نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا

واقعے کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا

کینیڈین پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے کہا کہ 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے کہا کہ تینوں ملزمان صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں