پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد:اسلام آباد سمیت پنجاب بھر اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، راولپنڈی،جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں