
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پرمسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم پر علی الصبح مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی
مسافر بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے،امدادی ٹیموں نے جانبحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ اور زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرنے کی ہدایت کی ہے
