بہتر کام کے نتائج حالیہ دنوں میں نظر آئیں گے: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت نئی تعمیرات زوروں پر ہیں نئی نئی آبادیاں وجود میں آرہی ہیں اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کراچی کے قدیم علاقوں کو فراموش کر دیا جائے گا انہیں ان کے تقدس کے مطابق دور حاضر کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا

گلشن توحید یو سی ون مائی گاڑھی اور عبداللہ رند گوٹھ میں جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھو پیر کراچی کا ایک قدیم علاقہ ہے جن میں سے کئی علاقوں کی تاریخ سیکڑوں سال پر محیط ہے حکومت سندھ کے زیر سرپرستی تمام ہی ادارے صوبے کے مفاد میں کام کر رہے ہیں جن کے نتائج حالیہ دنوں میں نظر آئیں گے

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ  اس وقت  ان علاقوں میں سڑکوں اور سیوریج کا کام ہو رہا ہے اس کے ساتھ جن علاقوں کبھی بجلی فراہم ہی نہیں کی گئی ان کو کے الیکٹرک کے ساتھ مل کے بجلی فراہمی کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے

میونسپل کمشنر آغا خلیق اراکین کونسل یو سی کونسلر و معززین علاقہ بھی شریک  تھے، چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ انجینئر نے بتایا کہ گلشن توحید میں ساڑھے سات کروڑ کے بجٹ سے پول لگائے جا رہے ہیں جس کے بعد ان کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی اس کے ساتھ حکومت سندھ کے تعاون سے عبداللہ رند گوٹھ میں ساڑھے چار کروڑ کی اسکیم دی جا رہی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا

اس موقع پر چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جہاں نئی آبادیوں کو ترقیاتی اسکیمیں دی ہیں وہیں پرانی آبادیوں کو نظر انداز نہیں کیا کیونکہ یہ کراچی کی شناخت ہیں اور شہر کی تاریخ ان کے دم سے ہے ان علاقوں کو دور حاضر کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کا ارادہ ہم نے اپنے چناؤ کے وقت کیا تھا ہمارے ارادے بلند ہے کامیابی ضرور ملے گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں