
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر دی گئی ہیں، آئینی طوپر اپوزیشن کی یہ مخصوص نشستیں نہیں بنتیں
علی امین گنڈا پور نے کے پی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر ووٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے، آخری حد تک جائیں گے اور مقابلہ کریں گے، سمجھوتا نہیں کریں گے
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر آئینی و غیر قانونی طور پر منتخب ہونے والے لوگوں حلف نہیں لینے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کیلئے جدوجہد کا راستہ اپنانے کا سبق سکھایا ہے، آئین کے مطابق الیکشن نہیں کروائے گئے پہلے انتخابی نشان اور پھر مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا
