
سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات جاری ہیں
پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن نے فرائض سرانجام دیے
18امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے جبکہ 59 امیدوار انتخابات میں مد مقابل ہیں
سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخابات ہوئے
سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری رہا
وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر،پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء ، ایک غیر مسلم،خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے ووٹ ڈالہ گیا
دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں
