سیتاروڈ میں اطہر موبائل کمیونیکیشن شاپ کا آغاز، رہنما پیپلز پارٹی اشرف سولنگی نے افتتاح کردیا
سیتاروڈ: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل دادو محمد اشرف سولنگی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں نوجوان سرکاری نوکری لینے کے بجائے نئے ہنر سیکھنے اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کو ترجیح دیں جس سے ان کی بے روزگاری میں کمی ہوگی اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل دادو محمد اشرف سولنگی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں نوجوان سرکاری نوکری لینے کے بجائے نئے ہنر سیکھنے اور چھوٹے کاروبار شروع کرنے کو ترجیح دیں جس سے ان کی بے روزگاری میں کمی ہوگی اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
سیتاروڈ کے نئے بازار میں اطہر موبائل کمیونیکیشن اینڈ موبائل شاپ کا افتتاح رہنما پیپلز پارٹی و سابق چیئرمین ضلع کونسل دادو محمد اشرف سولنگی نے کیا۔
افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ لیاقت علی چانڈیو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ حافظ نعیم نور طاہری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خیر و برکت کی دعا کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں سینٹھ مولابخش کھوکر، سیٹھ عمران علی، سابق ہیڈ ماسٹر غلام رسول سولنگی، شاہنواز بالادی، حامد حیات آرائیں، محمد جڑیل سولنگی، عبدالرزاق خانزادو، سیپکو سیتا روڈ کے رہنما امیر علی سولنگی، عبدالنبی لوند، جاوید سیال، منور سولنگی، اقبال سولنگی اور اقبال سولنگی و دیگر نے شرکت کی۔
موبائل مارکیٹ کے تاجر رہنماؤں اور شہریوں کے اجتماع سے خطاب میں اشرف سولنگی نے کہا کہ آصف سولنگی طاہری نے اپنی تعلیم اور نئے ہنر سیکھنے کے بعد اپنا اور اپنے خاندان کا بہتر خیال رکھا ہے، دیگر نوجوانوں کو بھی جدید ہنر سیکھنا ہوگا۔
اس موقع پر آصف علی طاہری کا کہنا تھا کہ موبائل کمیونیکیشن شاپ پر آپ کو مختلف کمپنیوں کے موبائل ملیں گے، اب شہریوں کو کسی دوسری شہر جانے کی ضرورت نہیں۔


