مشکل کی گھڑی میں اپنے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑینگے:ناصر شاہ

مشکل کی گھڑی میں اپنے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑینگے:ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شاہراہ فیصل،  شاہین کمپلیکس، ایم اےجناح روڈ، کےڈی اےچورنگی لیاقت آباد نمائش گارڈن سہراب گوٹھ کا دورہ کیا

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس موقعہ پر ڈپٹی میٸر سلمان عبداللہ مراد اور ٹاٶن چیٸرمین فرہان غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر بلدیات نے مختلف جماعتوں کے بلدیاتی نماٸندوں سے بھی ملاقات کرکے صورتحال معلوم کی

صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شدید بارش میں کچھ جگہوں پر مساٸل آۓ ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز فیلڈ میں موجود ہیں۔جن مقامات پر شکایات تھی ان کو فوری حل کیا گیا ہے

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کچھ علاقوں میں کام جاری ہے ہمارے یوسی ناظم بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔دن رات کوشش کر کے اپنے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔عملہ اور بلدیاتی نماٸندے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کے لیے مشینری لگاٸ گٸ ہے۔پورے صوبے میں بارش ہورہی ہے ایک اور اسپیل آنے والا ہے اس کی تیاری کررہے ہیں۔ہم نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ کررکھا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں