بڑی شاہراہوں پر صورت حال کنٹرول  میں اور ٹریفک رواں دواں ہے:میئر کراچی

بڑی شاہراہوں پر صورت حال کنٹرول  میں اور ٹریفک رواں دواں ہے:میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ اس وقت رات کے سوا آٹھ بج رہے ہیں اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا رہا ہوں۔شہر کی اس وقت بڑی شاہراہوں پر صورت حال  کنٹرول  میں ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے تمام انڈر پاسز کھلے ہیں، چند علاقوں میں شکایات موصول ہوئیں، جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، ہماری ٹیم بروقت پہنچی اور کام کرتے ہوئے پانی کو ڈسپوز کیا، جس کے نتیجے میں صورتحال بہتر ہوئیمحکمہ موسمیات کی جانب سے رات نو بجے کے بعد دوبارہ بارش اور تیز اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میرے شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں