بلاول بھٹو زرداری کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو خطے میں قیامِ امن کے حوالے سے تشویش ناک قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
