غضب للحق آپریشن پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: ڈپٹی میئر کراچی
کراچی: پاک افغان کشیدگی اور حالیہ صورتحال پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، غضب للحق آپریشن پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دشمن کو واضح پیغام، پاکستان متحد ہے اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
اپنے جاری بیان میں ڈپٹئ میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابلِ فخر ہے،ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے، پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہے۔دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈپٹی میئر کراچی
سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع کرنا جانتا ہے،قوم کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے، افواجِ پاکستان کو سلام۔ ان شاء اللہ فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔
