چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات بارے آگاہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلئیرز کو  ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے، ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں پورا تعاون کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹکٹس، کٹس اور  ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم

آج رات تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلئیرز کے لئے کیمپ کل سے  لگایا جائے گا۔ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج معالجے فوری طور پر  پی سی بی خود کرانے کی ہدایت ۔ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں،پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے۔کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10،10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے۔ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں