موہنجو دڑو سفاری ٹرین سیاحت کے فروغ کیلئے کراچی سے روانہ
کراچی:موہنجو دڑو ٹرین سفاری، سندھ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی موہنجو دڑو ٹرین سفاری کراچی سے روانہ ہوگئی
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے موہنجودڑو ٹرین کا افتتاح کیا۔
سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ، ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ ہمراہ ہیں۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا جائزہ لیا اور موجود سیاحوں شرکاء سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ شرکاء کے ہمراہ ٹرین میں روانہ ہوئے، ٹرین میں 100 سے زائد سیاح فیملیز ٹوئرآپریٹرز شامل ہیں،
ٹرین سیہون سے ہوتی ہوئی آج لاڑکانہ پہنچے گی۔
