ورلڈ کلچر فیسٹیول2025“ کے چوتھے روز پر”The Earth Song“ کے نام سے نمائش کا انعقاد

ورلڈ کلچر فیسٹیول2025“ کے چوتھے روز پر”The Earth Song“ کے نام سے نمائش کا انعقاد

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز ”The Earth Song“ کے نام سے نمائش کا انعقاد کیفے دی آرٹ میں کیاگیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سندھ پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو اور سوئیڈن کی مصورہ ڈومینیکا فارسٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں، نمائش میں معروف مصور شاہد رسام اور فرخ تنویر شہاب سمیت معروف فنکاروں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ یہ دوسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول ہے جوکہ میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دکھایا جارہا ہے، کئی ممالک میں جہاں جنگ ہورہی تھی اب وہاں رنگوں کی فضا ہے، ہم نے ثقافت کے ذریعے دنیا کو بتایا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، یہاں ہر مذہب ، زبان اور رنگ و نسل کے لوگ ایک چھت تلے جمع ہیں، احمد شاہ نے اس فیسٹیول میں جان ڈالی ہوئی ہے، پچھلے سال 44 ممالک تھے اس مرتبہ امید ہے 150ہو جائیں گے، ہم پورے ملک کے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس فیسٹیول کو حصہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل ایسا ادارہ ہے جو فن و ثقافت کے ذریعے لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھتا ہے، یہ سب احمد شاہ کی کوشش ہیں ، ہمارے فیلڈ مارشل نے انڈیا کو جواب دیا اس کو منانے کے لیے ہم نے پروگرام کیے اس میں احمد شاہ سر فہرست ہے ۔ سندھ حکومت ہمیشہ محمد احمد شاہ کے ساتھ ہے، ہمارے تمام ادارے اور ان کے افسران آرٹس کونسل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، جتنے مہمان آرہے ہیں ان کو پاکستان کا ثقافتی ورثہ بھی دکھا رہے ہیں، ہمارے لوگ پوری دنیا کا اور مہمان ہمارا کلچر دیکھ رہے ہیں، فرانس سے سنتور آئے ہوئے تھے، ہمیں جو چیزیں ختم ہوتی جارہی ہیں ان کو واپس لے کرآنا ہے ، میں احمد شاہ ، ان کی ٹیم کا اور آرٹسٹوں کا شکر گزار ہوں ، ہم سے مختلف ممالک کے قونصل خانوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مذہب امن ، پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کراچی میں امن و امان فضا قائم ہے، نفرت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے جو سیاست پہلے ہوتی تھی وہ اب نہیں ہوتی۔

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہاکہ ہم نے 31 اکتوبر کو ورلڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کیا ، پہلی نمائش میں بین الاقوامی مصوروں نے حصہ لیا، آج دوسری نمائش ہے جس میں آرٹس کونسل کے طالب علموں کا دلکش کام آپ کے سامنے ہے ، ہمارے پاس دنیا کے ہر کونے سے لوگ آرہے ہیں ، اے آئی (AI) اور ماحولیات پر بھی بات ہوتی ہے ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دوران آرٹس کونسل میں 9 نمائش ہوں گی جن میں 6 بین الاقوامی آرٹسٹوں کی ہیں ،ہمیں دنیا بھر سے تین ہزار تین سو پچاس فلمیں ملی ہےں جن میں سے ہم 100ایوارڈ یافتہ فلمیں دکھا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں