فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کو اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی

پاک فوج رنگ، نسل یا مذہب کی تفریق کے بغیر ہر مشکل میں پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ ،شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا سکھ کمیونٹی سے خطاب،سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی

سکھ کمیونٹی کا سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

سکھ کمیونٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ نے کہا جہاں ضرورت ہو گی ہمارے ہیلی کاپٹر موجود ہوں گے، اس پر بھی بھر پور شکریہ ،پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ  سول انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ کھڑی رہی، اُن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔پاکستان اور سکھ کا رشتہ ایسے ہے جیسے ناخن کا گوشت کے ساتھ ۔پاکستان اور سکھوں کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔دنیا کو جب  پتہ چلے گا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے خود کرتار پور کا دورہ کیا تو سکھوں کامان مزید بڑھے گا۔دنیا بھر کے سکھ آ کر کہتےہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔سکھ یاتری جب پاکستان سے ہو کر واپس جاتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسوں ہوتے ہیں۔سکھ یاتری کہتے ہیں کہ  جتنا پیار ملا ہے دل نہیں کرتا کہ پاکستان چھوڑ کر واپس جائیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا اس پر پوری دنیا کے سکھوں کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سکھ رہنما نے کہا کہ سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔کرتاپور صاحب کیلئے  آپ نے جو  کیا اس پر بھر پور شکر گزار ہیں۔ دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت و  احترام کے ساتھ جھکتا ہے۔دنیا بھر کے سکھوں کا پیار اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پوری دنیا کے سکھ آپ کے مشکور ہیں ، پاکستان ہمارے لیے حقیقی طورپر جنت ہے۔پاک فوج  سیلاب جیسی قدرتی آفت میں پاکستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے  ہمیشہ پیش پیش ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں