بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا “گرین کراچی ویژن” کی جانب اہم قدم،20الیکٹرک بائیکس بلدیہ عظمیٰ کے فلیٹ میں شامل۔میئر کراچی نے ماحول دوست منصوبے کا افتتاح کردیا۔
بجلی سے چلنے والی بائیکس کے ایم سی ملازمین میں تقسیم ہوں گی۔پہلے مرحلے میں ڈسپیچ رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ خواتین ملازمین میں بھی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی،چارجنگ اسٹیشنز کو موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست اور بچت والا ہے بلکہ سمارٹ ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم بھی ہے۔
