پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف مارشل سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔
جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔
