کراچی: حکومت سندھ اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کے زیر اہتمام معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان مشاعرہ آج ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اس عظیم الشان مشاعرہ میں پاکستان کے نامور شعراء کرام اپنے اشعار پیش کریں گے۔ اس عالمی مشاعرہ میں سندھ کے صوبائی وزراء، ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز، پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت و دیگر سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔
شہریوں کی انٹری گیٹ نمبر 2 سے ہوگی۔