"جان سے پیارا پاکستان”:معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "جان سے پیارا پاکستان” ریلیز کر دیا گیا۔نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے
پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔”اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے” دشمن کو دوٹوک پیغام
نغمہ قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتا ہے۔”اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی” پاکستان کی اصل پہچان ہے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد۔نغمے میں کسان، مزدور، لوہار سب کو ملکی ترقی کا ستون قرار دیا گیا۔
"ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے ” یہی قومی اتحاد کی طاقت ہے۔”جان سے پیارا پاکستان” ملی نغمہ قوم کے جذبات، وفا، قربانی اور حب الوطنی کی آواز بن گیا
یہ نغمہ نہ صرف ایک ترانہ ہے، بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت، اتحاد اور قربانی کا عہد تازہ کرتا ہے۔