یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نیا نغمہ "دل سے پاکستان” جاری کردیا
یومِ آزادی کی مناسبت سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے "دل سے پاکستان” کے عنوان سے محبت، قومی یکجہتی، اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے جذبے سے لبریز ایک نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔
نغمے کو معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے
نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس کے ذریعے مادرِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہداء کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔
"دل سے پاکستان” نغمہ نہ صرف ملک کی خودمختاری، بقاء اور سلامتی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ قومی ترقی، استحکام اور اتحاد کے جذبے کی تجدید بھی ہے۔
نغمے کے ذریعے وطن کے محافظوں یعنی مسلح افواج کے کردار کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے.