پاکستان ایران کو شکست دے کرایشین انڈر16 والی بال چیمپئن بن گیا

پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ایران کو 2-3 سے شکست دے کرایشین انڈر16 والی  بال چیمپئن بن گیا۔

پاکستان نے ٹائٹل جیت کر وننگ ٹرافی کے ساتھ  گولڈ میڈل  بھی حاصل کرلیا اور تاریخ رقم کر دی۔

ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ  کے شہرناکھون پاتھوم میں منعقدہ دوسری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان انڈر16 ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرکے ایشین جونیئر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پہلے دو سیٹ ہارنے والی قومی جونیئر ٹیم نے بہترین انداز میں کم بیک کرکے اگلے تینوں سیٹ جیت کراپنا لوہا منوا لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 16 والی بال چیمپین شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاعی چمپین ایران کو شکست دے کر بڑا کارنامہ انجام دیا۔پاکستان نے بہت ہی بہترین اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔قومی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں