کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شددت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محمود آباد، شارع فیصل، کالاپل، ڈفینس اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم سوہانا کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مون سون کا دوسرا اسپیل کل بادل برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔