ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 33، چکوال34،اور کوٹ ادو میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں