بینکاک: تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔
تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سینیٹرز نےتھائی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کےخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نےکہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔