فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم بلوچی، سندھی اور پنجابی نہیں، ہم ایک ہیں، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں، بلوچستان ہمارے سرکا تاج ہے۔بھارت کے پیسوں پر جن کا روزگار لگاہوا ہے، وہ مفروضے بناتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ہر کام کو ٹارگٹ کررہے ہیں، دہشتگرد لوگوں کو بسوں سے اُتار رہے ہیں، دہشتگرد نہتے لوگوں کو مار رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشتگرد آپریٹ کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے آتےہیں تو ہم انہیں مارتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وہ خام خیالی میں رہتے ہیں کہ بلوچستان میں پاکستان کیخلاف جذبات ہے لیکن ایسانہیں ہے۔ افغان عبوری حکومت کو کہتے ہیں خارجیوں کو سپورٹ نہ کریں،ایکشن لیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ لاپتاافراد کے معاملے پر کمیشن بنا ہوا ہے، حکومت پاکستان ایک ایک بندےکو ٹریک کرنے پرلگی ہوئی ہے، کسی شخص کو غائب کرنے اور اُٹھانے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ کسی بھی بندے کو گھر سے اُٹھانا غلط ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں