چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سپیشل آپریشنز سکول (ایس او ایس) چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایس او ایس، چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آوٹ ہوئے جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور 25 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی، میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔مہمان خصوصی نے ٹریننگ میں اعلٰی کارکردگی دکھانے والے افیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئیے ۔ مہمانِ خصوصی نے تربیت مکمل کرنے والے جانبازوں کو ایس ایس جی کے ونگز بھی لگائے ۔

آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے لیفٹیننٹ مدثر حیات اور سولجر کمانڈو کورس کے سپاہی محمد سمی کو اعزازی ڈیگر سے نوازا گیا ۔50میل لونگ رن میں پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ عباداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے افسروں اور جوانوں کے والدین اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔ایس ایس جی ضرار کے چاک و چوبند دستے نے رولنگ فائر اور جوڈو و مکسڈ مارشل آرٹ کے دستوں نے عملی مظاہرے پیش کیے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں