کرغزستان صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان

 

حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ اسپتال میں خود جا کر شاہ زیب سے ملاقات کی، اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقامی انتہاپسند عناصر نے بین الاقوامی طلبا کے ہاسٹلز  اور  ان کی نجی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔حملوں میں 14 غیر ملکی طلبا زخمی ہوئے ہیں۔شاہ زیب نامی  ایک پاکستانی طالب علم بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسپتال میں خود جا کر شاہ زیب سے ملاقات کی ، اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے  پاکستانی شہریوں کو  ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

حسن ضیغم کا کہنا تھا کہ کرغز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے چوکس  ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی،کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں