درسی کتاب چھپائی کے ساتھ آن لائن بھی مہیا کیئے جائینگے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی ڈیجیٹل ویب سائیٹ کا افتتاح کردیا.افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے کامیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امتحان، کاغذات کی تصدیق ، داخلہ اور کاغذی درستگیوں کی آن لائن سہولیات ہونگی،اب درسی کتابوں کوچھپائی کے ساتھ آن لائن بھی مہیا کیا جائےگا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ آن لائن درسی کتابوں کی سہولت کیلئے پبلشر کو ہدایت جاری کرے

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچے آن لائن بھی اپنے درسی کتابوں کی مطالعہ کرسکیں،اب تمام بورڈز اپنا امتحانی نظام ڈجیٹلائیز کریں گے،میرپورخاص کی تعلیمی بورڈ میں میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر اضلاع آجاتے ہیں،میرپورخاص کی تعلیمی بورڈ کی ویب سائیٹ وزیر اعلیٰ نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر افتتاح کیا۔ ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ نور سموں، چیئرمین میرپورخاص بورڈ ذوالفقار شاہ، سیکریٹری بورڈ انیس الدین، ناظم امتحانات انور علیم اور دیگر متعلقہ حکام شریک،میرپوخاص بورڈ کی ویب سائیٹ سے انرولمنٹ اور انرولمنٹ کارڈ کا اجرا آن لائن کرے گی،ویب سائیٹ کے ذریعے امتحانی فارم اور آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری ہونگے،بورڈ کے تمام کاغذات کی آن لائن تصدیق کروائی جاسکے گی،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں