جوائنٹ ایکشن کمیٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ ہے، سہیل یارخان

کراچی: کراچی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل یارخان نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وھاب و ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کو بلدیاتی حلقوں سے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب جبکہ تمام قانونی قباحتیں دور ہوچکی ہیں اور میئر اور ڈپٹی میئر ایک مستحکم حیثیت میں بھی أچکے ہیں تو ایسے میں وقت کی اہم ضرورت ہے کہ عروس البلاد کراچی کی تعمیر و ترقی کے عمل کو پوری شدومد سے رائج کرنا ان مقتدر شخصیات کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔

 

کراچی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک ابھرتی ہوئی جماعت ہونے کے ناطے شہر کی محرومیوں پر عرصہ دراز سے أواز اٹھاتی رہی ہے اور اس موقع پر بھی مطالبہ کرتی ہے کہ شہر کراچی کے مسائل پانی صفائی سڑکوں کی تعمیر نو جیسے کاموں کا أغاز کرتے ہوے شہریوں کو یہ احساس دلایاجاے کہ ان کا انتخاب درست تھا۔

 

چیئرمین سہیل یارخان نے کہاکہ کراچی جوائنٹ ایکشن کمیٹی شہر کی تعمیر ترقی میں اٹھاے جانے والے ہر احسن قدم میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وھاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادکے ساتھ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں