
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس سمیت تینوں ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ہی تینوں ججز کے خلاف چارج شیٹ ہے. یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، دُہرے معیار کی سمجھ نہیں آرہی، ان تین ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے.