کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اضافی پانی سے صدر، جناح، چنیسر، کیماڑی، میٹھا در، کھارادر، گارڈن ایسٹ اور سولجر بازار کے مکین مستفید ہوں گے۔ دونوں پمپنگ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن سے پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی دونوں اسٹیشنز پر جدید اور اعلیٰ استعداد کے پمپس نصب کر دیے گئے۔
کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایل ایس آر اور سی آئی 60 واٹر پمپنگ اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دیگر پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او اسداللہ خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پرانے پمپس کی جگہ جدید ہائی کیپیسٹی پمپس نصب کیے گئےایل ایس آر اور سی آئی 60 پر جدید موٹرز کی تنصیب سے نظام مزید مستحکم ہوگا۔ نئے پمپس کی تنصیب سے روزانہ لاکھوں گیلن اضافی پانی شہر کو فراہم کیا جا سکے گا۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سی آئی 60 اور ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشنز کی گنجائش میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔منصوبوں سے مجموعی طور پر شہر کو اضافی پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔پرانے پمپس کی کم کارکردگی کے باعث اپ گریڈیشن ناگزیر تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پمپس کی جدید کاری سے پانی کی سپلائی سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی یہ منصوبے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت مکمل کیے گئے ہیں۔
