چیئرمین گڈاپ اور وائیس چیئرمین نے واٹرسپلائی اسکیموں کا افتتاح کردیا

چیئرمین گڈاپ اور وائیس چیئرمین نے واٹرسپلائی اسکیموں کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے صفر کھوسو گوٹھ، یوسی گڈاپ میں واٹر سپلائی اسکیم بمعہ جدید سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ واٹر سپلائی اسکیم خاص طور پر ان دیہی علاقوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جہاں گزشتہ کئی برسوں سے شدید لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی۔

اس منصوبے کے تحت پانی کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لیے ہائی کیپیسٹی سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔واٹر سپلائی لائنز کو تکنیکی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ پانی کا پریشر بہتر رہے۔اس اپ گریڈ کے بعد تمام گھروں تک یکساں اور مستقل پانی کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی(اے ای ای)وسیم آرائیں اور کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو،کونسل ممبر دانش برفت بھی موجود تھے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ یہ واٹر سپلائی اسکیم علاقے کے عوام کی بنیادی ضرورت تھی۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو جاتی تھی، اب سولر سسٹم کے ذریعے پانی کی سپلائی بغیر رکے جاری رہے گی۔وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ گڈاپ کے ہر گوٹھ اور ہر یونین کونسل کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ منصوبہ عوام کو  ریلیف فراہم کرے گا۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہاکہ  یہ واٹر سپلائی اسکیم بمعہ سولر سسٹم مکمل طور پر جدید معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ سولر سسٹم کے باعث لوڈشیڈنگ کے باوجود پورے گاؤں کو مستقل پانی ملتا رہے گا۔گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے  رہائشیوں نے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح پر انتظامیہ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ان کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہو گیا ہے، اب انہیں پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی،پی ایس وائس چیئر مین جہا نزیب جوکھیو و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں