کورنگی ٹاؤن کا 14 اگست تک مارکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

کورنگی ٹاؤن کا 14 اگست تک مارکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

کراچی: چئیرمین کورنگی ٹاون کی زیر صدارت  کورنگی ٹاون کے تمام ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں یکم تا 14 اگست تک مارکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

کورنگی ٹاون میں اس سال یکم تا 14 اگست تک یوم آزادی کو مارکہ حق اور یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائیگا۔

چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاون میں مارکہ حق یوم آزادی کے سلسلے میں متعدد پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی ٹاون میں آغاز حدود سے لیکر اختتام حدود تک عمارتوں ،گلی محلوں اور سڑکوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائیگا تمام بازاروں، مارکیٹوں اورکمرشل جگہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جائے اور اس کے لئے ان کی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر پروگرام ترتیب دیا جاۓ گا  کورنگی ٹاون کی حدود میں عوام اور رکشہ ٹیکسیوں اور گاڑیوں پر پاکستانی جھنڈے تقسیم کئے جائے گا۔

چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ماضی میں جس طرح کورنگی ٹاون ہر محاذ پر دیگر ٹاونوں سے برتری حاصل کرتا رہا ہے اس سال مارکہ حق یوم آزادی کی تقریبات میں بھی دیگر  سے بازی لے جائے۔14 اگست کے دن کورنگی ٹاون میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا جائیگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں