لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ اسپورٹس ویک کا افتتاح وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر اور چیئرمین ضلعہ کائونسل اعجاز احمد لغاری کے ساتھ مل کر کیا
افتتاحی تقریب کا اہتمام چانڈکا میڈیکل کالج کے اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ بچوں کے لیے جتنی پڑھائی ضروری ہے اتنی ہی اسپورٹس ضروری ہے، اسپورٹس سے جیت کی جستجو اور ہارنے پر برداشت اور زیادہ جیتنے کی لگن کا درس ملتا ہے، میں چاہتے ہوں کہ اسپورٹس کا ایک ہفتہ نہیں بلکہ پورا سال ہونا چاہیے،ہماری بچیاں، لڑکوں سے کم نہیں، لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ انڈور کھیلوں کے علاوہ آئوٹ ڈور کھیلوں میں بھی حصہ لیں اور اپنا لوہا منوائیں۔
مییئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے طلباء وطالبات میں جوش خروش دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میں چانڈکا میڈیکل کالج میں اسپورٹس کمپلیکس کے گرائونڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور چانڈکا کو گرین لاڑکانہ مہم میں شامل کرنے کا اعلان کرتا ہوں
چیئرمین ضلعہ کائونسل اعجاز احمد لغاری نے یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی لیئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ کھیل صحت مند سرگرمی ہے اس سے اسپورٹس مین اسپرٹ کو تقویت ملتی ہے
پرنسپال چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے اس موقعے پر خطاب میں کہا ، جب ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے ، تو ہمارے ہسپتال ویران ہونگے، کھیل ہمارے ژندگی میں نظم و ضبط لاتا ہے اور ٹیم ورک سکھاتا ہے
ڈاریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر فہد جبران نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم انتہائی مشکل تعلیم ہے اور ایسے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کو تروتازہ رکھتی ہیں ، اسپورٹس ویک میں بیک وقت یونیورسٹی کے ساری کالیجز حصہ لے رہے ہیں ، اسپورٹس ویک میں مختلف کھیلوں میں گیارہ طلباء کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں اور آٹھ طالبات کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ، اسپورٹس ویک کے اختتام پر جیتنے والے طلباء وطالبات کو شیلڈز اور ٹرافیاں دی جائیں گی
افتتاحی میچ آفیسرز الیون اور پی جیز الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں آفیسرز الیون نہ چار وکیٹ کے نقصان پر 6 اوورز میں پچاس رنز کیئے ،جب پی جیز الیون نے مذکورہ حدف دو وکٹ کے نقصان پر چار اوورز میں مکمل کر کے مئچ کے فاتح قرار پائے
افتتاحی تقریب میں ڈین پروفیسر قرار شاہ ، ڈین پروفیسر یوسف شاہ ، پرنسپال ڈینٹل کالج پروفیسر قائم الدین شیخ ، پرنسپال نرسنگ کالیج پروفیسر غلام عباس پنہور، ڈاریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر مکیش کمار ، ممتاز بررڑو ، پروفیسر سلیم رضا ، پروفیسر شاہد حسین سومرو ، ڈاریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو ، ڈاکٹر ندیم بلوچ ، ڈاکٹر امداد ڈومکی ، سلطان احمد بھٹو ، ڈاکٹر شازیہ شکیل کے ساتھ فیکلٹی ، افسران اور طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کے۔