کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں کرکٹ ٹورنامنٹ ہو، طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اکثر گلی محلوں میں بھی صرف کرکٹ ہی کھیلا جاتا ہے کھیل کی سرگرمیاں نوجوان کو صحت مند تفریح مہیا کرتی ہے میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ ہو۔

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے یوسی اسٹیل ٹاؤن گڈاپ ٹاؤن میں جاری پہلا آل شہدائے ملیر یادگار کرکٹ لیگ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی طور پر شرکت کی۔

اس موقعے پر طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ اپنی حدود میں مختلف اسپورٹس ایونٹ کی سرپرستی کر رہاہوں جس میں مزید اضافہ ہماری ترجیحات کا حصہ ہے کرکٹ کا کھیل بین الاقوامی شہرت کا حا مل ہے کرکٹ نے اپنے آپ کو ثقافتی تانے بانے میں گہرائی سے جکڑلیا ہے

طارق عزیز بلوچ نے انتظامیہ کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور رنر ٹیم کو ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیئے گئے

اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو، کونسل ممبر امین دین جوکھیو،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان،ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر نبیل بلوچ، پی ایس چیئرمین لال جان نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر اصغر بلوچ،علاقہ معززین غلام فرید بلوچ، ارشد بلوچ،عرفان زمان، رسول بخش، عمران زمان،ذاکر مراد،عبداللہ بلوچ، یاسین نوحانی،اسطین بلوچ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں