
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ شاہین آفریدی اور دیگر اچھے بولرز ہیں اب میری جگہ ہی نہیں بنتی کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکتا،کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ یہ ٹرینڈ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے لیے فیئر ویل میچ کی پالیسی ہو، مجھے کوئی افسوس نہیں، میں نے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے۔
