شامیل سی سی نے فائنل میچ میں سندھ پولیس کو 5 رنز سے شکست  دے دی

شامیل سی سی نے فائنل میچ میں سندھ پولیس کو 5 رنز سے شکست  دے دی

کراچی: شامیل سی سی نے کے جی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ پولیس کو 5 رنز سے شکست دے کر 28واں دانش ٹرافی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جہاں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم شامیل سی سی نے آخرکار کامیابی حاصل کر لی۔

فائنل کے مہمانِ خصوصی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جناب امین مرچنٹ تھے، جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری ایم عباس نواز، آر ایل سی اے زون 3 کے سیکریٹری افضل قریشی، شوکت راجپوت، ظفر احمد اور چوہدری شاہد بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔اختتام پر منتظمین نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں