امجد پرویز ستی کا پاکستان ہاکی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار

امجد پرویز ستی کا پاکستان ہاکی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر اور بلوچستان ہاکی ایسوسییشن کے صدر امجد پرویز ستی نے اپنے بیان میں پاکستان ہاکی کی کارکردگی اور اس کی گرتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کھیل پہلے ہی ابتر صورتحال کا شکار تھا اور اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رسہ کشی نے اسے تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

امجد پرویز ستی نے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں بہتری کے لیے پی ایچ ایف کے پیٹرن جناب نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی جو کہ ایک غیر متنازعہ شخصیت ہیں کو پی ایچ ایف اور قومی کھیل کی بہتری کے لیے آگے لایا جائے تاکہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں۔

پورا ملک اور خود وزیراعظم پاکستان اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ جناب نوابزادہ حاجی لشکری رٸیثانی ایک مدبر باصلاحیت اور ذہین شخصیت کے مالک ہیں اور وہ تمام معاملات با احسن اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔غیر متنازعہ شخصیت ہونے کی وجہ سے ہاکی کی بہتری کے لیے درد رکھنے والے کسی شخص کو بھی ان کی شخصیت پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

امجد پرویز ستی نے  مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان فوری مداخلت کرتے ہوئے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے پی ایچ ایف پیٹرن جناب نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی صاحب کو آگے لائیں تاکہ کھیل کو مزید نقصان نہ ہو اور تمام معاملات جلد منطقی انجام تک بخیریت و خوبی پہنچ جائیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں