سندھ ویمن سافٹ بال ٹیم کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل

سندھ ویمن سافٹ بال ٹیم کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل

سندھ ویمن سافٹ بال ٹیم کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل، 35 ویں نیشنل گیمز کراچی 2025 کی تیاریوں میں اہم پیش رفت

کراچی: سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کے لیے صوبے کے تمام ڈویژنز کے ویمن سافٹ بال ٹرائلز کوآرڈینیٹر محمد ناصرکی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔ آخری مرحلے میں کراچی ڈویژن کے ٹرائلز KMC اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جن میں 40 سے زائد باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تقریب میں سیکریٹری جنرل سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس اور ٹرائلز کوآرڈینیٹر محمد ناصراحسان، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مراد حسین اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ اسماعیل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژنز میں ہونے والے ٹرائلز نے یہ ثابت کیا ہے کہ صوبے بھر میں خواتین میں سافٹ بال کا ٹیلنٹ تیزی سے اُبھر رہا ہے، ایسوسی ایشن انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”

ٹرائلز کوآرڈینیٹر محمد ناصراحسان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:ہماری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیت اور کھیل کے بہترین مواقع میسر آئیں تاکہ وہ قومی سطح پر سندھ کی نمائندگی فخر سے کر سکیں۔”

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ اسماعیل شاہ نے کہا کہ ایسے ٹرائلز سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ سندھ کے تمام ڈویژنز میں لڑکیوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔”آخر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام شریک کھلاڑیوں  اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ اسماعیل شاہ کی خصوصی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منتخب ٹیم 35ویں نیشنل گیمز کراچی 2025 میں شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں