نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں:طارق عزیز بلوچ

نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ اور رکنِ سندھ اسمبلی محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ نے الفتح کرکٹ گراؤنڈ گڈاپ میں کرکٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں,انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے صحت مند اور تعمیری مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں, کھیل نوجوانوں کی شخصیت نکھارنے اور انہیں نظم و ضبط کا پابند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، گڈاپ ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے،گڈاپ ٹاؤن اسپورٹس کلبوں کو سرکاری سطح پر کرکٹ کٹس فراہم کرتا رہا ہے، تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو بنیادی سہولیات میسر آئیں اور ان کی کارکردگی میں نکھار آئے۔

تقریب سے رکنِ سندھ اسمبلی محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرتے ہیں، حکومت سندھ ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کی حامی رہی ہے اور ہم گڈاپ ٹاؤن جیسے پسماندہ علاقوں میں ایسے مثبت اقدامات کو مزید تقویت دیں گے۔

کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دیتا ہے بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی شاندار مثال ہے، ہمیں چاہیے کہ ایسے صحت مند مقابلوں کی مکمل سرپرستی کریں،میچ کے اختتام پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا، جبکہ شرکاء نے ان کی کھیل دوستی اور نوجوانوں سے محبت کو خوب سراہا

تقریب میں پی ایس 84 کے صدر حاجی علی احمد جوکھیو، جنرل سیکریٹری منظور حسین بلوچ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، سا بقہ یوسی شاہ مرید صدر و کوآرڈینیٹر محبوب جوکھیو اور گڈاپ ٹاؤن کے ممبر دانش برفت علاقہ معززین حاجی منظور جوکھیو بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں