ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تھرڈ امپائر پر تنقید کرنے پر کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی ٹی وی امپائر کے دو فیصلوں بالخصوص دوسرے کپتان روسٹن چیز کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کےخلاف حال ہی میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے بعد انہیں ایڈرین ہولڈ سٹاک کی امپائرنگ پر تحفظات ہیں۔
ڈیرن سیمی کو آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے بعد ویسٹ انڈین کوچ پر پہلےدرجے کی خلاف ورزی کے سبب میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ۔