کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد کی سربراہی پی او اے کے صدر عارف سعید نے کی، وفد میں سینئر نائب صدر فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سیکریٹری سندھ احمد علی راجپوت شامل تھے۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری بھی ملاقات میں موجود تھے
ملاقات میں 35 ویں نیشنل گیمز 2025ء کے شیڈول اور منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی جبکہ سیکرٹری عبد العلیم لاشاری کی جاری تیاریوں اور لاجسٹک منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے دیا جبکہ 35 ویں نیشنل گیمز 6 تا 13 دسمبر 2025ء کو کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کا کھلاڑیوں کی کارکردگی کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق نیشنل گیمز کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، نئے ٹیلنٹ اور کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام ضروری ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو نیشنل گیمز کی کامیابی کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔نوجوان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی متعلقہ اداروں کو ہدایت
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ، میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور دیگر تمام سہولیات میسر ہونگی، وزیراعلیٰ سندھ نے نئی سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی خریداری کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں 35ویں نیشنل گیمز کے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط
پی او اے، حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے مابین مربوط فریم ورک تشکیل دینے پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ اقدام کھلاڑیوں کی فلاح اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم
صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو فرسٹ نیشنل گیمز کے آغاز سے بھی آگاہ کیا
صدر پی او اے نے نیشنل گیمز کی ترقی میں وزیراعلیٰ سندھ کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد نے کھلاڑیوں میں نیا جوش پیدا کردیا ہے۔