spot_img

وزیراعلیٰ سندھ سے باکسر عثمان وزیر کی ملاقات،امداد کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے باکسر عثمان وزیر نے ملاقات کی جہاں وزیر کھیل محمد بخش مہر، ایم پی اے آصف موسیٰ اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ ملاقات میں شریک تھے۔

عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایشوران کو بینکاک میں پہلے راؤنڈ میں شکست دی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون میں یہ پاکستان کی پہلی بڑی فتح ہے۔سندھ حکومت عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن مقابلے میں لے کر آئے گی۔ورلڈ اوپن میں آنے سے عثمان وزیر کی عالمی رینکنگ بہتر ہوگی۔عثمان وزیر ویلٹر ویٹ باکسر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا عثمان وزیر کی مالی امداد اور سہولیات دینے کا اعلان، سید مراد علی شاہ نے وزیر کھیل کو عثمان وزیر کو بہترین ٹریننگ دلانے کی ہدایت دیدی

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت آپ کو بہترین باکسر بنائے گی

عثمان وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو فتح والے باکسنگ گلوز پیش کیے

وزیراعلیٰ سندھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہ گلوز پہن کر "پنچ ایکشن” کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آپ کی فتح اور محنت سے بہت خوش ہوں۔عثمان وزیر کی مسلسل 16ویں فتح قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں