کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی مکمل تیار،آج رنگارنگ افتتاحی تقریب
عوام کا داخلہ فری،نامورگلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے
آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا، نئی پویلین عمارت، ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں،جدید ایل ای ڈی لائٹس، نئی سکور سکرینز نصب ہے
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی.ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا.چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا۔