کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عائشہ باوانی اکیڈمی میں سالانہ اسپورٹس ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن امداد شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمک معتصم، پرنسپل اسکول شاہدہ الیاس، میڈم فوزیہ و دیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائمخانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔ آج مجھے عائشہ اکیڈمی آکر انتہائی خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے ابتدائی تعلیم اسی درسگاہ سے حاصل کی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جس طرح طلبہ و طالبات نے آج اپنے اسپورٹس کے تحت سرگرمیاں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔جسمانی سرگرمیوں سے ہم بچوں کو تعلیم اور صحت دونوں سرگرمیوں میں انہیں مضبوط بنا سکتے ہیں۔سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم، ٹائون کے ماتحت اسکولز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔میں عائشہ باوانی اکیڈمی کی انتظامیہ بالخصوص اسکولز کے ایڈمنسٹریشن اور اساتذہ کو اس شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ، سندھ کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ صوبائی وزیر نے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور شیلڈز دئیے۔