
ٹھٹہ (رپورٹر) جنگشاہی میں مرحوم غلام ربانی جوکھیو کی یاد میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں گوٹھ پنہیل خان جوکھیو الیون کوہستان نے بروہی باقر شاہ الیون جنگشاہی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بروہی باقر شاہ نے ٹاس جیت کر مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے، باقر شاہ کے سمیر بروہی نے 28 رنز بناکر نمایاں رہے،

پنہیل خان جوکھیو الیون کی طرف سے گل نواز جوکھیو نے 1 اوور میں 3 وکٹیں لے کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، جواب میں پنہیل خان جوکھیو نے ملا ہؤا ہدف باآسانی 5 اوورز میں حاصل کر کے فائنل جیت لیا، فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی پی رہنما بشیر احمد جوکھیو تھے، اسکے علاؤہ چیئرمین یوسی کوہستان 7/4 بابو غلام مصطفیٰ جوکھیو، ممبر ضلع کونسل حسن علی عرف سائیں بھورو جوکھیو، سماجی رہنما محمد علی میرانی، ماما جمع خان جوکھیو، عبدالحفیظ جاکھرو، شاہنواز جوکھیو، رانا حفیظ الرحمن راجپوت، محمد خان کوہستانی جوکھیو، وڈیرو عرفان جوکھیو اور عبدالقادر شیخ بھی موجود تھے، اس موقع پر منتظمین منیر بروہی، پرویز بروہی، پپو بروہی، عامر مگسی، عادل بروہی، سجاد رند اور دیگر نے تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے، تقریب کے موقع پر پی پی رہنما بشیر احمد جوکھیو نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور امپائرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور ٹرافیاں دیں، جبکہ سماجی رہنما عبدالحفیظ جاکھرو، عبدالقادر شیخ، رانا حفیظ الرحمن راجپوت اور شاہنواز جوکھیو نے کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کو شاباش دیتے ہوئے انہیں شرٹس اور نقد انعامات پیش کیے، فائنل میں مین آف دی میچ گل نواز جوکھیو اور مین آف دی سیریز عثمان پٹہان قرار پائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ جنگشاہی کوہستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن اس حلقے سے منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث نوجوان کھیلوں کی سہولیات سے محروم ہیں، رہنماؤں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنگشاہی میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک اچھا عمل ہے کیونکہ معاشرے کو اگر سماجی برائیوں سے بچانا ہے اور اپنے بچوں کا بہتر مستقبل بنانے کیلئے انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تو ہمیں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو مزید فروغ دینا ہوگا۔