
دوحہ : قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو بھائی عبداللہ زمان اور ریان زمان ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
پاکستان کے عبداللہ زمان اور ریان زمان نے قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں اہم کامیابی حاصل کی
عبداللہ زمان انڈر-15 کے کوارٹر فائنل میں جبکہ ریان زمان انڈر-11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے ہیں ، عبداللہ زمان کی عمر 14 سال اور ریاں زمان کی عمر 8 سال ہے۔
