راجن پور: تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکؤں نے 2 مغویوں کو قتل کردیا

راجن پور: سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقے میں ڈاکؤں کا راج قائم ہے، متعدد آپریشن کے باوجود ڈاکؤں کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا

راجن پور کےکچے میں تاوان کی رقم وقت پر نہ ملنے پر ڈاکؤں نے 2 مغویوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی دونوں افرادکو 13 روز قبل چھت بنوانےکے بہانے روجھان بلوا کر اغوا کیا گیا تھا۔

ڈاکوؤں نےتاوان میں تاخیر اور  مزاحمت پر دونوں مغویوں کو قتل کردیا اور ان کی لاشیں دریا برد کردیں

پولیس کے مطابق مغوی احسن کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دوسرے شہزاد کی لاش کا نہیں مل سکی ہے۔

رحیم یار خان کے رہائشی مقتول احسن کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں